جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ، 4 اسرائیلی فوجی زخمی

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خودکش ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ریزرو اہلکار سمیت چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ نے ایک ہی روز اسرائیلی فوجی اہداف کے خلاف 8 میزائل اور ڈرون حملوں کی ذمہ داری […]
ٹرمپ دوبارہ ایران پر حملے کا حکم نہیں دیں گے: آویگدور لیبرمین

اسرائیلی سیاستدان آویگدور لیبرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپشن اب اختتام کو پہنچ چکا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مستقبل میں ایران پر دوبارہ حملے کا حکم نہیں دیں گے۔ لیبرمین نے کہا کہ بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی حملہ منسوخ کیے جانے سے واضح ہے کہ […]
حزب اللہ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، بیروت پر حملے کی صورت میں سخت جواب دیں گے: عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران بھرپور اور سخت جواب دے گا۔ ان کے مطابق ایران کے اس واضح انتباہ نے مخالف فریق کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔ عراقچی نے زور دیا کہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل […]
دھمکیوں کا دور ختم، جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی: قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اب ایران کے خلاف دھمکیوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم نے امریکہ اور صہیونی […]
عید غدیر کیا ہے؟ غدیر کی تاریخی اور مذہبی اہمیت

عید غدیر خم اسلامی تاریخ کا ایک انتہائی اہم اور مقدس دن ہے جو 10 ہجری میں حجۃ الوداع کے موقع پر پیش آنے والے عظیم واقعے کی یاد دلاتا ہے۔ 18 ذوالحجہ کو رسول اللہ ﷺ حج سے واپسی کے دوران غدیر خم نامی مقام پر رکے۔ وہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیت […]
پی آئی اے کی بڑی غفلت: ایک ماہ سے خراب طیارہ بغیر چیک کیے حجاج کرام کے لیے جدہ بھیج دیا

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ اور انجینئرز کی مبینہ غفلت کے باعث جدہ ایئرپورٹ پر سینکڑوں حجاج کرام شدید مشکلات میں پھنس گئے۔ جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 860 کے بوئنگ 777 طیارے میں ایئر کنڈیشننگ سسٹم کام کرنا بند کر دیا، جس کے نتیجے میں 393 حجاج […]
گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں کا بڑا اسکینڈل، 514 ڈگریاں مشکوک قرار

پشاور: گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں 514 ڈگریاں مشکوک پائی گئی ہیں جن کی منسوخی کی سفارش کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سابق ڈائریکٹر افیلی ایشن کو معطل کر دیا […]
پی آئی اے کی 12 ملکی و غیر ملکی پراپرٹیز فروخت، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قومی ایئرلائن کی 12 ملکی اور غیر ملکی پراپرٹیز نجی کنسورشیئم کے حوالے کی جا رہی ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ان پراپرٹیز کی مجموعی مالیت اربوں روپے ہے۔ ان میں امریکہ، ہالینڈ اور بھارت […]
رانا ثنا اللہ: کراچی کے لیے خصوصی بلدیاتی نظام پر غور ہونا چاہیے

اسلام آباد (4 جون 2026): وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کراچی کے لیے الگ بلدیاتی نظام بنانے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو شہر کے لیے نئے انتظامی یونٹس قائم کر لیے جائیں۔ رانا ثنا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا […]
مانسہرہ سے چلاس موٹروے اور بابوسر ٹاپ پر پاکستان کی سب سے لمبی سرنگ کی منظوری

اسلام آباد (4 جون 2026): حکومت نے مانسہرہ سے چلاس تک موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جس میں بابوسر ٹاپ پر پاکستان کی سب سے لمبی سرنگ بھی شامل ہوگی۔ وزیر مواصلات علیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 172 کلومیٹر لمبی موٹروے کی منظوری دی۔ […]