دھمکیوں کا دور ختم، جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی: قالیباف

محمد باقر قالیباف کا امام خمینیؒ کی برسی پر بیان

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اب ایران کے خلاف دھمکیوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم نے امریکہ اور صہیونی رژیم کے خلاف حالیہ معرکہ میں ثابت کر دیا ہے کہ ایران اب دھمکیوں سے نہیں گھبراتا۔

یہ بھی پڑھیں : غدیر خم: تاریخی، اعتقادی اور تمدنی اہمیت کا ایک عظیم واقعہ

قالیباف نے خرداد کے مہینے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ امام خمینیؒ کی تحریک اور ان کے وصال سے منسلک ہے۔ انہوں نے شہید رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی عدم موجودگی کو افسوس کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکیزہ خون انقلاب کی مضبوطی اور مزاحمت کے پرچم کو آئندہ نسلوں تک پہنچانے کا ذریعہ بن گیا ہے۔

انہوں نے عید غدیر کی آمد پر امام خمینیؒ اور انقلاب کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور اسلامی انقلاب کی قیادت کے ساتھ تجدید عہد کا اظہار کیا۔

قالیباف نے زور دیا کہ آج دنیا ایران کی دفاعی طاقت، سائنسی ترقی اور عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ اسلامی انقلاب ولایت فقیہ کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے عزت، خودمختاری اور ترقی کے سفر کو جاری رکھے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved