ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محمدباقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے مسلسل اور ٹارگٹڈ حملے دشمن کی مکمل شکست اور میناب، لامرد سمیت دیگر علاقوں کے مظلوم بچوں کے خون کا انتقام لینے تک جاری رہیں گے۔
اپنے ایک پیغام میں محمدباقر ذوالقدر نے کہا کہ خطے میں اٹھنے والا دھوئیں کا ہر ستون اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ کے کسی فوجی، سکیورٹی یا مالی مرکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن، الحدیدہ پر سعودی حملہ، نتائج کی ذمہ داری ریاض پر ہوگی، یمن کا انتباہ
انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے مسلسل اور ٹارگٹڈ حملے دراصل بیدار ایرانی قوم کے غیظ و غضب کا اظہار ہیں۔
ذوالقدر نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں دشمن کی مکمل شکست اور میناب، لامرد سمیت دیگر علاقوں کے معصوم بچوں کے خون کا انتقام لینے تک مسلسل جاری رہیں گی۔


