جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ، 4 اسرائیلی فوجی زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خودکش ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ریزرو اہلکار سمیت چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ نے ایک ہی روز اسرائیلی فوجی اہداف کے خلاف 8 میزائل اور ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان حملوں کو اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کے جواب میں انجام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ دوبارہ ایران پر حملے کا حکم نہیں دیں گے: آویگدور لیبرمین

اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل بھی ایک افسر کی ہلاکت اور 7 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ عبرانی میڈیا نے ان نقصانات کو بھی حزب اللہ کے ڈرون حملوں سے منسلک کیا۔

عبرانی اخبار ہاآرتص کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مرحلے کے آغاز سے اب تک جنوبی لبنان کے محاذ پر کم از کم 27 اسرائیلی افسران اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved