غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہزار 311 ہو گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتایا کہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 73 ہزار 924 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مختلف علاقوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے اسپتالوں میں 4 شہداء کی لاشیں اور 6 زخمی افراد لائے گئے جبکہ مزید 2 فلسطینی شہری گزشتہ حملوں میں لگنے والی چوٹوں کے باعث دم توڑ گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی خلاف ورزیوں اور حملوں میں کم از کم 1,185 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 3,816 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


