یو اے ای میں ہیٹ اسٹروک کا شکار خاتون کو کندھوں پر اٹھا کر نیچے اتارنے والے پاکستانی کے چرچے
راس الخیمہ کے پہاڑ پر غیر ملکی سیاح خاتون کی زندگی بچانے والے پاکستانی گائیڈ فیصی شلمانی کے متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں۔
راس الخیمہ کے پہاڑوں پر پاکستانی ہائیکر گروپ کے ساتھ فیصی شلمانی گائیڈ کے طور پر موجود تھے کہ اچانک ایک خاتون بے ہوش ہو گئی۔
پاکستانی گائیڈ نے ہیٹ اسٹروک کا شکار فلپائنی خاتون کو کندھوں پر اٹھایا اور تین گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد دشوار گزار پہاڑی راستے سے نیچے اتارا۔
دشوار علاقے کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے خاتون کا ریسکیو ممکن نہ ہو سکا تھا۔
فیصی شلمانی کی اس ہمت اور انسانی خدمت کی تعریف UAE سمیت سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے


