ایران نے ساؤتھ پارس صنعتی مرکز میں گیس اور پیٹروکیمیکل پیداوار کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہونے والے نقصان کے بعد ایرانی ماہرین نے وسیع پیمانے پر مرمت اور بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان پر صہیونی جارحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی شرمناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی انجینئرز اور ماہرین نے اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر مرکزی پیٹروکیمیکل زون سے باہر یوٹیلیٹی اور خام مال کی پائپ لائنوں کی بحالی پر توجہ دی گئی۔ اب جنوبی پارس کے مختلف کمپلیکس دوبارہ جنگ سے پہلے والی سطح پر پیداوار دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اپریل کے آغاز میں جنوبی پارس اسپیشل اکنامک انرجی زون کو نشانہ بنایا تھا تاکہ ایران کی توانائی کی پیداوار متاثر کی جا سکے۔


