“مذاکرات نہیں، دفاعی قوت فیصلہ کن ہے”، ڈاکٹر قالیباف

ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کا مذاکرات اور میزائل طاقت پر بیان

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے ایران کا واضح مؤقف بیان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امتیازات مذاکرات سے نہیں بلکہ میزائلوں کی طاقت سے حاصل کرتے ہیں، مذاکرات میں صرف مخالف فریق کو سمجھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : "امریکا اسرائیل، ایران جنگ نے ایشیا کی ترسیلاتِ زر کی لائف لائن کو خطرے میں ڈال دیا”

قالیباف نے زور دیا کہ ایران کسی ضمانت یا وعدے پر اعتماد نہیں کرتا، بلکہ صرف عملی رویہ ہمارے لیے معیار ہے۔ مخالف فریق کے اقدام سے پہلے ایران کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر معاہدے کا حقیقی فاتح وہ ہوتا ہے جو اگلے دن جنگ کے لیے بہتر انداز میں تیار ہو۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved