امریکہ اسرائیل کی ایران جنگ ایشیا کی ترسیلات زر کی lifeline کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خلیج فارس میں جاری عدم استحکام، توانائی بحران اور بحری جہاز رانی میں خلل لاکھوں ایشیائی مزدوروں کے روزگار اور اربوں ڈالر کی ترسیلات زر کو متاثر کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو: غزہ پر قبضہ 70 فیصد تک بڑھا دیں گے، سیز فائر کے باوجود توسیع جاری
خلیج ممالک میں تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ ایشیائی مزدور (بشمول پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور فلپائن) کام کر رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال نے تیل اور گیس کی سپلائی میں خلل پیدا کر دیا ہے جس سے ایشیا کی معیشتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی فوری بحالی ممکن نہیں، بلکہ مہینوں لگ سکتے ہیں۔ اس صورتحال سے ایشیا میں غربت میں اضافے اور معاشی ترقی کے حصول میں رکاوٹ کا اندیشہ ہے۔


