"آپریشن نصر کا آغاز، صہیونی رجیم کے دو اہم فضائی اڈے نشانے پر: سپاہ پاسداران”

آپریشن نصر کے تحت صہیونی رجیم کے فضائی اڈوں نواتیم اور تل نوف پر ایرانی میزائل حملے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے "یا حیدر کرارؑ” کے کوڈ ورڈ کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے "آپریشن نصر” کا آغاز کر دیا ہے۔

اس آپریشن کے تحت صہیونی رجیم کے دو اہم اور اسٹریٹجک فضائی اڈوں — نواتیم اور تل نوف — کے کلیدی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : "جنوبی لبنان میں شدید جھڑپیں، حزب اللہ کا دعویٰ: صہیونی ڈرون ڈوم سسٹم تباہ”

سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ جوابی کارروائی صہیونی رجیم کی جانب سے ایران کے مختلف مقامات پر ریڈار تنصیبات پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں انجام دی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسداران کی تمام جنگی اور آپریشنل یونٹس مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا مناسب جواب دینے کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved