حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں صہیونی رجیم کے اہم ڈرون شکن اور الیکٹرانک جنگی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔
مزاحمتی قوتوں نے قلعہ الشقیف کے اطراف میں نصب صہیونی رجیم کے "ڈرون ڈوم” سسٹم کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : "‘یا حیدرِ کرار’ کوڈ ورڈ کے ساتھ آپریشن نصر کا آغاز، تل نوف اور نواتیم اڈے نشانے پر”
حزب اللہ نے زوتار الشرقیہ کے شمالی مضافات میں صہیونی رجیم کی ایک نفوذی یونٹ (دو مرکاوا ٹینکوں اور ایک بلڈوزر پر مشتمل) کو میزائلوں اور توپ خانے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں صہیونی فورس کو پسپا ہونا پڑا۔
علاوہ ازیں البیاضہ کے مقام پر صہیونی فوجیوں کے اجتماع کو بھی توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔ سرحدی علاقوں میں شدید جھڑپیں اور کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔


