پاسداران انقلاب اسلامی نے "یا حیدر کرارؑ” کے کوڈ ورڈ کے ساتھ اور 12 روزہ جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے "آپریشن نصر” کا آغاز کر دیا ہے۔
اس آپریشن میں صہیونی رجیم کے دو اہم اسٹریٹجک فضائی اڈوں — نواتیم اور تل نوف — کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی متضاد موقف مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ: اسماعیل بقائی
پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ جوابی کارروائی صہیونی رجیم کی جانب سے ایران کے تین مقامات پر ریڈار تنصیبات پر میزائل حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہے۔
سپاہ نے واضح کیا ہے کہ اس کی تمام جنگی یونٹس ہر محاذ پر وسیع اور موثر کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔


