ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی متضاد موقف اور غیر مستحکم پالیسیاں تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ثالثوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم امریکہ کو سب سے پہلے ایران کے قانونی حقوق، خصوصاً پرامن جوہری سرگرمیوں اور یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی جاسوسی کے نئے انکشافات، امریکی حکام بھی نشانے پر
بقائی نے زور دیا کہ منجمد ایرانی اثاثوں اور اقتصادی پابندیوں کا مسئلہ بھی مذاکرات کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے امریکی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور ایرانی جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایران پر کوئی جارحیت ہوئی تو ایرانی مسلح افواج پوری قوت سے جواب دیں گی۔


