امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صہیونی رجیم امریکی اعلیٰ حکام کی جاسوسی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صہیونی رجیم ٹرمپ انتظامیہ کے مشیروں، خصوصی نمائندوں اور اعلیٰ عہدیداروں کی نگرانی کر رہا ہے اور ان کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی رجیم نے شام کے صوبہ قنیطرہ میں چھاپے مارے، پانچ شامی شہری گرفتار
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اس خطرے کی سطح کو "کریٹیکل” قرار دیتے ہوئے اضافی حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد امریکی انتظامیہ کی ایران سے متعلق حکمت عملی، مذاکراتی پالیسی اور داخلی فیصلوں کی معلومات حاصل کرنا بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی صہیونی رجیم نے امریکی عہدیداروں کے ذاتی موبائل فونز اور سرکاری گاڑیوں میں نگرانی کے آلات نصب کرنے کی کوششیں کی تھیں۔


