صہیونی رجیم کی فورسز نے شام کے صوبہ قنیطرہ کے مختلف دیہاتوں میں چھاپے مار کر پانچ شامی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجی دستوں نے دس فوجی گاڑیوں کے ساتھ صیدا الحانوت گاؤں میں داخل ہو کر متعدد گھروں کی تلاشی لی اور ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایک بچے کی موت پوری انسانیت کی موت کے مترادف ہے: علی اکبر ولایتی
اسی دوران جباتا الخشب گاؤں میں ایک اور صہیونی فوجی یونٹ نے چھاپہ مار کر چار افراد کو گرفتار کر لیا جن میں دو کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز بھی قنیطرہ کے دو دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شامی نوجوان کو گرفتار کر کے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی مسلسل نقل و حرکت، چھاپوں اور گرفتاریوں سے علاقے میں شدید بے چینی اور عدم استحکام کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔


