رہبر انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ جنگوں میں ایک بچے کی موت پوری انسانیت کی موت کے مترادف ہے۔
انہوں نے معصوم بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ایک بچے کی جان کا ضیاع تمام انسانوں کے بچوں کے نقصان کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی فوج کا اعتراف: حزب اللہ کے ایف پی وی ڈرون حملے میں 4 فوجی زخمی
میناب اسکول کے شہداء کی یاد میں جاری پیغام میں ولایتی نے میناب کے شجرہ طیبہ اسکول میں 168 بچوں اور اساتذہ کی شہادت کا حوالہ دیا۔ انہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جانب سے بچوں پر حملوں کو ناقابل معافی جرم قرار دیا اور مغربی ممالک کے دوہرے معیار کی تنقید کی۔
انہوں نے غزہ، لبنان اور دیگر جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کی آواز عالمی برادری تک پہنچانے کی کوشش کی اور بچوں کے تحفظ کے لیے مضبوط بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔


