خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے نائب سربراہ جنرل محمد جعفر اسدی نے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جرائم ناقابل قبول ہیں اور ان کا یقیناً جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے حملے تیز، اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش
جنرل اسدی کا بیان صہیونی رجیم کی جانب سے ضاحیہ پر کیے گئے حملے کے بعد سامنے آیا، جس میں اسرائیلی ذرائع نے حزب اللہ کے کمانڈروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔


