امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی پر ریاض منصور کی اقوام متحدہ نائب صدر کی نامزدگی واپس لینے کا شدید دباؤ ڈالا ہے۔

امریکہ کا فلسطینی اتھارٹی پر ریاض منصور کی نامزدگی واپس لینے کا دباؤ

امریکی انتظامیہ نے فلسطینی اتھارٹی پر شدید دباؤ ڈالا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نائب صدر کے عہدے کے لیے ریاض منصور کی نامزدگی واپس لے لی جائے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی نے امریکی محکمہ خارجہ کی ایک اندرونی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واشنگٹن نے نیویارک میں فلسطینی وفد کے ویزوں پر دوبارہ پابندیاں لگانے کی دھمکی بھی دی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ریاض منصور کی نامزدگی "تناؤ” پیدا کر رہی ہے اور ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو کمزور کر سکتی ہے۔ اگر نامزدگی برقرار رکھی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صیہونی دہشت گردوں کی رات بھر وحشیانہ بمباری، 7 فلسطینی زخمی

یہ دباؤ اس وقت سامنے آیا ہے جب ریاض منصور فروری میں بھی امریکی دباؤ کے سامنے جنرل اسمبلی کی صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہو چکے تھے۔ جنرل اسمبلی کے نائب صدر کا انتخاب دو جون کو ہونا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved