غزہ میں صیہونی دہشت گردوں کی رات بھر وحشیانہ بمباری، 7 فلسطینی زخمی

غزہ میں صیہونی دہشت گرد فوج کی رات بھر وحشیانہ بمباری اور زخمی فلسطینی بچے

غاصب صیہونی دہشت گرد فوج نے غزہ کی پٹی میں رات بھر وحشیانہ فضائی، توپ خانے اور بحری حملے کیے۔ ان حملوں میں متعدد علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی ذرائع کے مطابق غزہ شہر اور خان یونس سمیت مختلف علاقوں میں بمباری کی گئی۔ الشفا ہسپتال اور ناصر ہسپتال میں زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے حدیدہ میں صیہونی فوج کو پسپا کر دیا، ڈرون حملے میں بریگیڈ کمانڈر زخمی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق حملوں میں 7 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ صیہونی فوج نے البریج کیمپ، الطفاح محلہ اور مواصی کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 72,772 فلسطینی شہید اور 172,707 زخمی ہو چکے ہیں۔ سیز فائر کے معاہدے کے باوجود صیہونی دشمن کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved