غاصب صیہونی فورسز نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اپنے عسکری کنٹرول کے تحت آنے والے علاقوں میں ایک وسیع اور شدید مسماری کا آپریشن انجام دیا ہے۔ اس بربریت کا مقصد محاصرہ شدہ علاقے میں فلسطینی عوام کی بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور زندگی کو مزید ناممکن بنانا ہے۔
الجزیرہ عربی کے زمینی نامہ نگاروں کی رپورٹس سے اس وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کی تصدیق کی گئی ہے، جو اس محاصرہ شدہ خطے میں صیہونی فوج کی طرف سے جاری وحشیانہ اور مسلسل فوجی کارروائیوں کو بے نقاب کرتی ہے۔
مزید پڑھیں : سرایا القدس کے مجاہد کی شہادت: خان یونس میں اسرائیلی حمایت یافتہ جتھے سے جھڑپ
غاصب صیہونی ریاست کی یہ مجرمانہ کارروائیاں مظلوم فلسطینی عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ مسلم امہ اور عالمی برادری کو قابض فوج کے ان جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن آواز اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔




