غزہ: پناہ گزینوں کے ریکارڈ ضبط کرنے کی اسرائیلی کوشش ناکام، اہم دستاویزات عمان منتقل

انروا کے فلسطینی پناہ گزینوں کے اہم تاریخی ریکارڈز کو غاصب اسرائیل سے بچانے کا خفیہ آپریشن

غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے اہم تاریخی ریکارڈ ضبط کرنے کی غاصب صیہونی دشمن کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے انروا نے خفیہ آپریشن کے ذریعے لاکھوں دستاویزات کو غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس سے اردن کے دارالحکومت عمان منتقل کر دیا ہے تاکہ انہیں صیہونی قبضے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ خفیہ آپریشن تقریباً دس ماہ تک جاری رہا۔ اس حساس مشن میں انروا کے درجنوں ملازمین نے حصہ لیا۔ یہ دستاویزات 1948ء کے سانحہ نکبہ سے لے کر اب تک فلسطینی پناہ گزینوں کی ہجرت اور حقِ واپسی کی دستاویزی گواہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جغرافیائی اور آبادیاتی تبدیلیوں کا صیہونی منصوبہ بے نقاب

ان دستاویزات کو فلسطینیوں کے حق واپسی کا سب سے بڑا قانونی اور تاریخی ثبوت سمجھا جاتا ہے۔ انروا کے خلاف صیہونی دشمن کی مسلسل جارحیت اور عمارتوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے باوجود یہ اہم ریکارڈ محفوظ کر لیے گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved