پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، مصر، ترکی، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں اسرائیلی حکام، آباد کاروں اور انتہا پسند وزرا کی […]
مسافر یطا میں آباد کاروں کے حملے، فلسطینیوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا

غاصب یہودی آباد کاروں کی مسلح ملیشیاؤں نے آج پیر کے روز الخلیل کے جنوبی علاقے مسافر یطا میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر وحشیانہ حملے کیے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آباد کاروں نے مسافر یطا کے علاقے حوارہ میں فلسطینی شہری ہشام الصریع کے گھر پر دھاوا بولا، گھر کی تلاشی لی […]
قلندیہ کیمپ میں جھڑپ، ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ کیمپ پر قابض اسرائیلی افواج کے حملے کے دوران جھڑپ میں ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق قابض فوج نے کیمپ کے سامنے واقع ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر دھاوا بولا اور آنسو گیس، صوتی بموں اور لائیو گولیوں کی شدید بوچھاڑ کی۔ […]
غزہ: جنگ بندی کے باوجود شہادتوں کا سلسلہ جاری، 854 افراد شہید

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت میں 3 شہید اور 16 زخمی ہوئے۔ وزارت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ 10 اکتوبر 2025 کو سیز فائر کے اعلان کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 854 ہو گئی ہے جبکہ […]
حماس: اسیران کی سزائے موت کے قانون کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی کنیسٹ کے منظور کردہ نسل پرستانہ قانون کے سنگین نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔ حماس نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ یہ قانون فلسطینی اسیران کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کرتا ہے، خاص طور پر ان پر جو طوفان الاقصیٰ میں شرکت کا […]
غزہ ڈاکٹروں پر مبنی دستاویزی فلم کو بافتا ایوارڈ مل گیا

غزہ کی پٹی میں معالجین اور طبی عملے کو قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے منظم طریقے سے نشانہ بنائے جانے کے موضوع پر مبنی ایک دستاویزی فلم نے 2026 کے برطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافتا) ایوارڈز میں بہترین کرنٹ افیئرز پروگرام کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ برطانوی اکیڈمی نے […]
1967 سے 1973 تک امریکہ اسرائیل کا گٹھ جوڑ، ایران کیخلاف سازش کی بنیاد

امریکہ اور اسرائیل کا 75 سالہ گٹھ جوڑ آج بھی جاری ہے۔ اس حصے میں 1967 سے 1973 کے درمیان دونوں کے تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس طرح امریکہ نے اسرائیل کی بھرپور حمایت کی۔ جون 1967 کی چھ روزہ جنگ میں اسرائیل نے مصر، شام اور اردن کے خلاف فتح حاصل […]
اسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں ہر مرد کو دیکھتے ہی مارنے کا حکم دیا گیا: اسرائیلی ٹی وی رپورٹ

اسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں ہر مرد کو دیکھتے ہی مارنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اسرائیلی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں غزہ میں تین اسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کرنے والے فوجیوں نے بتایا کہ انہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ جہاں بھی مرد دیکھیں فوراً مار دیں۔ ایک فوجی نے […]
اسرائیلی ڈرون حملے میں جنوبی لبنان میں دو افراد شہید

اسرائیلی ڈرون حملے میں جنوبی لبنان میں دو افراد شہید ہو گئے۔ لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے آج دوپہر قصبہ دویر میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر نے آیت اللہ سیستانی کا شکریہ ادا کیا یہ حملہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی تازہ ترین […]
عراقی حکام نے اسرائیلی خفیہ اڈے کی رپورٹس کو مسترد کر دیا

عراقی سیکیورٹی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اتوار کو میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کی حمایت کے لیے عراق کے صحرا میں خفیہ فوجی اڈہ قائم کیا ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے انادولو سے بات کرتے ہوئے […]