مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ کیمپ پر قابض اسرائیلی افواج کے حملے کے دوران جھڑپ میں ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق قابض فوج نے کیمپ کے سامنے واقع ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر دھاوا بولا اور آنسو گیس، صوتی بموں اور لائیو گولیوں کی شدید بوچھاڑ کی۔
اس حملے میں ایک نوجوان کے سر میں گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں اسرائیلی فائرنگ، بچہ زخمی، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
قابض افواج نے ایمبولینس کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا تاکہ زخمی تک رسائی نہ ہو سکے۔ یہ حملہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کا تسلسل ہے۔


