اسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں ہر مرد کو دیکھتے ہی مارنے کا حکم دیا گیا: اسرائیلی ٹی وی رپورٹ

اسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں ہر مرد کو دیکھتے ہی مارنے کا حکم دیا گیا

اسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں ہر مرد کو دیکھتے ہی مارنے کا حکم دیا گیا تھا۔

اسرائیلی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں غزہ میں تین اسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کرنے والے فوجیوں نے بتایا کہ انہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ جہاں بھی مرد دیکھیں فوراً مار دیں۔

ایک فوجی نے کہا کہ مرد ہو تو اس کی عمر کچھ بھی ہو، کوئی کھیل نہیں، فوراً مار دو۔ عورتوں اور بچوں کے بارے میں کہا گیا کہ فیصلہ تم خود کرنا، کیونکہ ایسا ہوتا ہے۔ گدھوں کے بارے میں بھی اسی طرح کا حکم تھا۔

یہ بھی پڑھیں : علی اکبر ولایتی کا ٹرمپ کو کرارا جواب، ایران میدان جنگ میں فاتح ہے

یہ بیان اس فوجی نے یوتام ہائم کی والدہ آئرس ہائم سے کیا۔ یوتام سمیت تین قیدی دسمبر 2023 میں غزہ شہر میں بغیر ہتھیار، نیم ننگے اور سفید جھنڈا لہراتے ہوئے نکلے تھے، پھر بھی انہیں گولی مار دی گئی۔

اسرائیلی فوج نے ان قیدیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved