اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور سلامتی کے قیام کے لیے عدم استحکام کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ، قبضے اور جارحیت کا اختتام اور علاقائی ممالک کے درمیان مکالمے کا فروغ ناگزیر ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں مستقل استحکام کا انحصار ممالک کی خودمختاری کے احترام، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور علاقائی ریاستوں کے باہمی تعاون پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی آئینی عدالت، بنیادی حقوق کے تحفظ اور آئینی بالادستی کے عزم پر قائم
ایروانی نے فلسطینی، لبنانی اور شامی علاقوں پر مسلسل قبضہ، صہیونی رجیم کی جارحیت اور امریکہ کی طویل فوجی موجودگی کو عدم اعتماد اور کشیدگی کی بنیادی وجوہات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قبضہ اور جارحیت جاری رہے گی، اس کے خلاف مزاحمت بھی جاری رہے گی۔
انہوں نے 8 اپریل کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کرتا رہے گا۔


