وفاقی آئینی عدالت، بنیادی حقوق کے تحفظ اور آئینی بالادستی کے عزم پر قائم

وفاقی آئینی عدالت، فل کورٹ اجلاس، امین الدین خان، آئینی بالادستی، عدالتی اصلاحات

اسلام آباد (11 جون 2026): وفاقی آئینی عدالت کے فل کورٹ اجلاس میں بنیادی حقوق کے تحفظ اور آئینی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں عدالت کی 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ادارہ جاتی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : مظفرآباد میں آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا

اجلاس میں عدالت کو عالمی بہترین روایات سے ہم آہنگ کرنے، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال، افسران و عملے کی پیشہ ورانہ تربیت کو مزید مؤثر بنانے اور عدالتی نظام میں شفافیت و جدت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

عدالت نے بنیادی حقوق کے تحفظ اور آئینی بالادستی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved