ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری، ایرانی میجر جنرل محسن رضائی نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکا پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے سیکیورٹی انتظامات پر ایران کے حق اور انتظامی کنٹرول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ایرانی میجر جنرل محسن رضائی نے اپنے موقف میں واضح کیا کہ امریکا کو اپنا موجودہ رویہ تبدیل کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طے شدہ مفاہمت نامے کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے امریکا کی جانب سے فوری اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ: مسلح افواج بڑی جنگ کے لیے تیار رہیں
دوسری جانب، پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد مفاہمت نامے پر دستخط کے لیے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک، پاکستان اور ایران کے درمیان موجود گہری دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں پر خصوصی زور دیا۔
پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں پر سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بھی بھرپور اور مؤثر اقدامات کیے ہیں تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے۔





One Response