پاکستان نے گوادر بندرگاہ کو علاقائی لاجسٹک اور ٹرانزٹ مرکز بنانے کی حکمت عملی تیز کر دی ہے۔
حکومت نے کنٹینر جہازوں کی لاگت میں 25 فیصد، بین الاقوامی ٹرانزٹ کنٹینرز کی لاگت میں 40 فیصد اور ٹرانزٹ کارگو کے بندرگاہی محصولات میں 31 فیصد تک کمی کر دی ہے۔
وزیر امور بحریہ جونید انوار چودھری نے بتایا کہ ٹرانزٹ مال کے لیے ایک ماہ مفت اسٹوریج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مراعات شپنگ کمپنیوں کو راغب کرنے، بلوچستان میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران جنگ میں ناکام، ٹرمپ کی حکمت عملی کا اعتراف: اٹلانٹک
ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں جاری جنگ اور عدم تحفظ نے عرب ممالک کی معیشت کی کمزوری کو ظاہر کر دیا ہے جس سے پاکستان کی بندرگاہوں خاص طور پر گوادر اور کراچی کی اہمیت مزید بڑھ سکتی ہے۔


