غاصب صیہونی دہشت گردوں نے غزہ جانے والے عالمی فلوٹیلا کو ہائی جیک کر لیا، ایکٹیوسٹس پر وحشیانہ حملہ

غاصب صیہونی فوج کا غزہ جانے والے فلوٹیلا پر وحشیانہ حملہ اور ایکٹیوسٹس کی گرفتاری

غاصب صیہونی دہشت گرد بحری فوج نے ترکی سے غزہ کی طرف جا رہے گلوبل سمود فلوٹیلا کے جہازوں کو ہائی جیک کر لیا ہے۔ یہ فلوٹیلا غزہ پر لگائی گئی غیر قانونی اور ظالمانہ ناکہ بندی توڑنے کے لیے بین الاقوامی ایکٹیوسٹس لے کر جا رہا تھا۔

فلوٹیلا نے سوشل میڈیا پر ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صیہونی دشمن نے دن دیہاڑے ان کے جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے اور فوری بین الاقوامی مداخلت کی اپیل کی ہے۔

اسرائیلی چینل 12 نے بھی تصدیق کی کہ شایتت 13 کمانڈو یونٹ نے فلوٹیلا پر حملہ کر کے ایکٹیوسٹس کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔ ویڈیوز میں صیہونی فوجیوں کے جہازوں پر وحشیانہ حملے اور ایکٹیوسٹس پر تشدد کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

انٹرنیشنل کمیٹی ٹو بریک دی سیج آن غزہ (ICBSG) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا کے جہازوں پر فوجی حملہ کیا گیا، ایکٹیوسٹس کو گرفتار کر لیا گیا اور نگرانی والے کیمرے تباہ کر دیے گئے تاکہ حقیقت چھپائی جا سکے۔

فلوٹیلا تنظیم نے تمام حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور غزہ کی طرف جانے والے اس قانونی اور پرامن انسانی مشن کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا شدید ردعمل، یسرائیل کاٹز کا فلسطینی اسیران کو پھانسی دینے کا فیصلہ خطرناک اقدام

یہ حملہ غزہ پر 2007 سے جاری صیہونی ناکہ بندی کے خلاف عالمی جدوجہد کا حصہ تھا۔ فلوٹیلا میں 70 ممالک کے سینکڑوں ایکٹیوسٹس شامل تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved