ایران نے خلیج فارس اور ہرمز کی سلامتی و ترقی کا جامع منصوبہ تیار کر لیا

ایران نے خلیج فارس اور ہرمز کی سلامتی و ترقی کا جامع منصوبہ تیار کر لیا

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سلامتی و ترقی کا جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

کمیشن کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے بتایا کہ یہ منصوبہ اسمبلی کے دوبارہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مانسہرہ کے لیے بڑی خبر، 25 ارب روپے کے 12 ترقیاتی منصوبے شروع

انہوں نے کہا کہ آئینی کونسل اور وزارت خارجہ سے ابتدائی رابطہ قائم کر لیا گیا ہے اور مسلح افواج کے جنرل سٹاف سے تجاویز بھی حاصل کی گئی ہیں۔

منصوبے کے مطابق ایران آبنائے ہرمز میں دشمنی رکھنے والے ممالک کے جہازوں اور کسی بھی فوجی جہاز کی داخلے پر پابندی لگائے گا۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کا حصہ ہے اور اسے عالمی سطح پر 14 اہم ترین چوکیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ایران اب اسے بجلی پیدا کرنے، معاشی پیداوار، دفاعی سلامتی اور بحری خدمات کے لیے استعمال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی کویت کے غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت

الگ سے کمیشن نے ایک اور منصوبہ تیار کیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم اور سینٹ کام کے کمانڈر پر مقدمہ چلانے اور ان کے خلاف کارروائی کی تجویز دی گئی ہے۔

منصوبے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد یا ادارہ یہ مذہبی اور اخلاقی فریضہ انجام دے تو حکومت اسے 50 ملین یورو کا انعام دے گی۔

ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران نے غیر متوازن ہائبرڈ جنگ کی حکمت عملی اور عوامی حمایت سے دو جوہری طاقتوں کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے امریکہ کو 14 فوجی اڈے فراہم کیے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ خلیج کے ممالک کو سلامتی دلانے آئے تھے، وہ خود محفوظ نہیں رہے۔ اب امریکیوں پر داخلے کی پابندی ہے اور وہ سو سے زائد میل دور بحر ہند میں بیٹھے ہیں۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ایران کی استقامت نے دنیا کا رویہ بدل دیا ہے۔ آج دنیا جانتی ہے کہ ہم اپنے قومی مفادات، سلامتی اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved