ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی کویت کے غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کویت کے غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کویت کی جانب سے ایرانی کشتی پر حملے اور چار ایرانی شہریوں کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ کویت کا یہ اقدام غیر قانونی ہے اور علاقے میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ ایران کے مسلسل اور مخلصانہ تعاون کا شکرگزار ہے: شیخ نعیم قاسم

عباس عراقچی نے کہا کہ یہ حملہ خلیج فارس میں ایک جزیرے کے قریب ہوا جہاں امریکہ نے اپنے فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں اور ایران پر حملوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کویت نے امریکہ اسرائیل کی جارحیت میں حصہ لے کر علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ کویت فوری طور پر چار ایرانی شہریوں کو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر کویت امریکہ کی غلامی جاری رکھے گا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔ ایران علاقائی ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ امریکہ اسرائیل کی سازشوں سے دور رہیں اور علاقائی استحکام کی حمایت کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved