اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان میں تین حملے کیے جن میں 8 شہید ہو گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق پہلا حملہ جیئے شاہراہ پر ہوا جبکہ دوسرے اور تیسرے حملے بھی اسی علاقے میں کیے گئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ بیروت سے جنوبی لبنان جانے والی شاہراہ پر حملوں میں 8 شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
اسرائیلی ڈرون نے صیدا شہر کے شمالی داخلے پر ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہوا۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے المعلیہ جنکشن، برج الشمالی اور دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی آباد کاروں اور فوج کے حملے میں 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید
لبنان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں 380 سے زائد شہید ہو چکے ہیں جن میں 22 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے چھ دیہاتوں کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ لبنان نے امریکہ سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ جارحیت 14 اور 15 مئی کو واشنگٹن میں ہونے والے لبنان اسرائیل مذاکرات سے ایک دن پہلے کی گئی ہے۔


