صہیونی جاسوسی کے نئے انکشافات، امریکی حکام بھی نشانے پر

صہیونی رجیم کی امریکی اعلیٰ حکام کی جاسوسی کی مبینہ سرگرمیاں

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صہیونی رجیم امریکی اعلیٰ حکام کی جاسوسی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صہیونی رجیم ٹرمپ انتظامیہ کے مشیروں، خصوصی نمائندوں اور اعلیٰ عہدیداروں کی نگرانی کر رہا ہے اور ان کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی رجیم نے شام کے صوبہ قنیطرہ میں چھاپے مارے، پانچ شامی شہری گرفتار

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اس خطرے کی سطح کو "کریٹیکل” قرار دیتے ہوئے اضافی حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد امریکی انتظامیہ کی ایران سے متعلق حکمت عملی، مذاکراتی پالیسی اور داخلی فیصلوں کی معلومات حاصل کرنا بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی صہیونی رجیم نے امریکی عہدیداروں کے ذاتی موبائل فونز اور سرکاری گاڑیوں میں نگرانی کے آلات نصب کرنے کی کوششیں کی تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved