ایرانی سفیر کا مولانا فضل الرحمن کو تعزیتی خط

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے نام ایک تعزیتی خط بھیجا ہے۔

خط میں شیخ محمد ادریس شہید کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمن اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ شہید عالم دین کی دینی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ رضا امیری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : گیس دباؤ میں پاکستان نے دوبارہ اسپاٹ ایل این جی خریداری شروع کر دی

ان کا کہنا تھا کہ مولانا ادریس کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ایرانی سفیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حق، سچائی اور استقامت کی آوازوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ادریس جیسے علما امت کے وقار، بصیرت اور سنجیدگی کی علامت ہوتے ہیں۔ دشمن کی سازشیں علمائے حق کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات امت مسلمہ کے اتحاد اور عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved