ایرانی فوج مکمل تیار ہے اور کسی بھی جارحیت پر دشمن کو شدید پچھتاوا ہوگا، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا دشمن کی نئی جارحیت پر انتباہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی کھلی اور خفیہ سرگرمیاں ظاہر کر رہی ہیں کہ وہ نئی جنگ اور ماجراجویی کی تیاری کر رہا ہے۔

بدھ کو ایرانی عوام کے نام جاری کردہ تیسری آڈیو پیغام میں قالیباف نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود دشمن نے اپنے فوجی اہداف نہیں چھوڑے ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ امریکہ ایک اسٹریٹجک بحران میں پھنس چکا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ، بانڈ مارکیٹ کا انتشار، سود کی شرحیں اور مہنگائی نے امریکہ میں عوامی ناراضگی پیدا کر دی ہے۔ ٹرمپ کے اپنے حامی بھی اس جنگ کو اسرائیل کی جنگ قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا نیا دعویٰ: ایران کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ دو راستوں میں الجھا ہوا ہے، یا تو جنگ ختم کر کے ہار مان لے یا پھر دوبارہ جنگ شروع کر کے ایران پر دباؤ ڈالے۔

قالیباف نے عوام سے مطالبہ کیا کہ فوجی تیاری اور معاشی خود کفالت کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ دشمن کی غلط فہمیوں کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایرانی مسلح افواج نے جنگ بندی کے دوران اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھا لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ جنگ میں فتح حاصل ہوئی تو ایران عالمی سطح پر ایک بڑی طاقت بن جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved