ایران اور امریکہ کے ایک دوسرے پر حملوں کے دوران جمعرات کی صبح ایران کے متعدد جنوبی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
صوبہ فارس کے شہر مہر، جزیرہ کیش، سیریک، میناب، بندرعباس، قشم، ہنگام اور عسلویہ سمیت مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظام فعال کیا گیا اور دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی طیاروں کے اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، سپاہ پاسداران انقلاب
عسلویہ میں فضائی دفاعی نظام نے ایک کروز میزائل کو مار گرانے کی اطلاع دی۔ ایرانی مسلح افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خلیج فارس میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
تاحال ایرانی فوجی حکام کی جانب سے ان واقعات پر کوئی جامع باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔


