ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 26 بحری جہازوں کی منتقلی کو مربوط اور محفوظ طریقے سے مکمل کیا گیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ منتقلی پاسداران انقلاب نیوی کی نگرانی اور اجازت سے انجام پائی۔
ایران کی خلیج فارس آبنائے اتھارٹی نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں کنٹرول والا سمندری علاقہ واضح کیا گیا ہے۔ اس علاقے سے گزرنے والے جہازوں کو اتھارٹی کی اجازت درکار ہوگی۔
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی نافذ کی تھی جس سے عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ یہ بحران عالمی غذائی قیمتوں میں شدید اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اٹلی میں غزہ سے یکجہتی، فلوٹیلا پر صیہونی حملے کے خلاف عام ہڑتال اور بڑے مظاہرے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے مگر ساتھ ہی ایران پر نئی فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کی طرف واپسی میں بہت حیران کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔


