گوگل نے کروم کے اینڈرائیڈ ورژن میں ایک اہم پرائیویسی فیچر متعارف کرایا ہے۔
اب صارفین اپنی بالکل درست لوکیشن کے بجائے ’تقریباً درست لوکیشن‘ شیئر کر سکیں گے۔
اس نئے فیچر کے تحت ویب سائٹس کو صارف کی گھر کی گلی یا بالکل درست مقام جاننے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ زیادہ تر ویب سائٹس کے لیے اندازاً لوکیشن کافی ہوتی ہے۔
گوگل کروم پہلے ہمیشہ ’پریسائز لوکیشن‘ طلب کرتا تھا، جسے ماہرین نے پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔
اب صارفین چاہیں تو پریسائز لوکیشن آن کر سکیں گے، خاص طور پر میپس یا رائیڈ ہائرنگ سروسز کے لیے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ ذخائر 22.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے
گوگل جلد ایک نیا اے پی آئی بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے ذریعے ڈویلپرز واضح کر سکیں گے کہ انہیں اندازاً لوکیشن چاہیے یا بالکل درست مقام۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ صارفین کو اپنی ذاتی معلومات پر زیادہ کنٹرول دے گی۔


