چین میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

چین میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

چین میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

بیجنگ: چین نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا، اس سے قبل اپریل میں قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحری تجارتی راستوں کی بندش کے باعث چین نے ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کی خام تیل درآمدات 38.5 ملین میٹرک ٹن تک گر گئیں

خبر رساں ادارے الجزیرہ نے بتایا کہ چین کی حکومت نے 9 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے تحت پیٹرول میں 320 یوآن فی میٹرک ٹن اور ڈیزل میں 310 یوآن فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا ہے۔

اقتصادی ماہرین اور الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے کیونکہ تیل کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے دنیا کے اہم ترین سمندری راستے کی بندش نے تیل کی عالمی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چین نے اس سے قبل اپریل کے مہینے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا تھا، تاہم عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اتار چڑھاؤ اور جنگی حالات کے پیش نظر اب حکومت کو یہ ریلیف واپس لے کر قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved