مانسہرہ کے لیے بڑی خبر، 25 ارب روپے کی لاگت کے منصوبے شروع
مانسہرہ (7 مئی 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مانسہرہ میں 25 ارب روپے سے زائد لاگت کے 12 اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ان منصوبوں میں صاف پانی، صحت، تعلیم اور کھیل کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ مانسہرہ کے عوام کو بہتر طرز زندگی میسر آ سکے اور پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا سکے۔
مانسہرہ کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
18.5 ارب روپے کی مانسہرہ گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم 2 ارب روپے کا انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز 1.8 ارب روپے لاگت کا اچھر نالہ ڈیم ایک ارب روپے کا ٹھاکرہ اسٹیڈیم اپ گریڈیشن منصوبہ بی ایچ یو سندیسر کی اپ گریڈیشن ریسکیو اسٹیشن پانو ڈھیری کا قیام ڈگری کالج فار بوائز کا افتتاح کیتھ لیب کے قیام کا سنگ بنیاد قبرستان کے لیے زمین کی فراہمی کوٹکے پارک کا قیام مانسہرہ واٹر سپلائی اسکیم تحصیل تناول کا قیام
وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبے مانسہرہ کے عوام کے لیے حکومت کا تحفہ ہیں اور ان سے لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا صوبے کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور وسائل کو انصاف کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔


