ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی مفاہمتی یادداشت کے بارے میں امریکی حکام کے متضاد بیانات ایرانی عوام کے امریکہ پر عدم اعتماد کو کم کرنے میں کوئی مدد نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پورا ایران حسینی بن گیا؛ عاشورہ کے دن فضاؤں میں "یا حسینؑ” کی صدائیں
بقائی نے کہا کہ اگر امریکہ اعتماد بحال کرنا چاہتا ہے تو اسے متضاد بیانات کی بجائے مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔ ایرانی عوام ماضی کی بدعہدیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر قدم احتیاط سے اٹھائیں گے۔


