امریکہ کسی بھی صہیونی جارحیت کا ذمہ دار ہوگا: اسماعیل بقائی

ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کا امریکہ اور صہیونی رجیم پر بیان

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ صہیونی رجیم کی ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جارحیت کی مکمل ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

بقائی نے واضح کیا کہ صہیونی رجیم بغیر امریکی ہم آہنگی کے ایران پر حملہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ اور سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن صہیونی رجیم کی جارحیت کی کھلی حمایت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل حملوں نے صہیونی رجیم کو مفلوج کر دیا:

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹن یاہو سے رابطہ کر کے صہیونی رجیم کو جوابی حملہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے ایک ایک حملہ کر لیا ہے، اب مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ نیٹن یاہو کو ایران کے ساتھ طے پانے والے کسی بھی معاہدے کو قبول کرنا پڑے گا، کیونکہ مذاکرات پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved