ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں امریکی فریق کے ساتھ کسی بھی سطح پر کوئی مذاکراتی اجلاس شیڈول میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوبارہ آغاز پر اعلیٰ عہدیداروں سے مشاورت کی
بقائی نے بتایا کہ ایرانی ماہر ٹیم مفاہمتی یادداشت کے نفاذ، خاص طور پر شق 11 (منجمد اثاثوں کی رہائی) اور شق 10 (تیل کی فروخت) کی پیروی کے لیے رواں ہفتے دوحہ جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حتمی معاہدے کے مذاکرات شق 13 کے مطابق مخصوص شقوں کے نفاذ کے بعد ہی شروع ہوں گے۔


