ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر کوئی مذاکراتی اجلاس طے نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ معاہدے کی پاسداری کرے تو ایران بھی اپنے وعدے نبھائے گا: صدر پزشکیان
ترجمان نے بتایا کہ قطر جانے والا ایرانی ماہرین کا وفد صرف مفاہمتی یادداشت کی مختلف شقوں، خاص طور پر منجمد اثاثوں کی رہائی اور تیل کی فروخت پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے جا رہا ہے۔ انہوں نے حتمی معاہدے سے متعلق مذاکرات کے لیے شرائط بھی واضح کر دیں۔


