سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی حملوں کے جواب میں امریکی جنگی طیاروں کے اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
بیان کے مطابق 12 بیلسٹک میزائل داغے گئے جن کا ہدف الازرق فضائی اڈہ اور امریکی فوج کی جنگی طیاروں کی تنصیبات تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا
سپاہ پاسداران نے کہا کہ حملے میں متعدد امریکی جنگی طیارے اور اہم فوجی تنصیبات تباہ کر دی گئیں۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ جب تک دشمن کی جارحیت جاری رہے گی، ایرانی مسلح افواج کے جوابی حملے بھی جاری رہیں گے۔


