ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے کہا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز کو ہر قسم کی بحری آمد و رفت، بشمول آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خطے کو تمہارے لیے جہنم بنا دیں گے، جنرل موسوی کا امریکیوں کو انتباہ
بیان کے مطابق یہ فیصلہ جنوبی ہرمزگان میں امریکی جارحیت اور حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ کسی بھی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا جائے گا۔


