سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے امریکہ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی تو ایران ایسا جواب دے گا کہ پورا خطہ امریکیوں کے لیے جہنم بن جائے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "مقدس آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بناتے ہو؟! ہم پورے خطے کو جہنم بنا دیں گے۔”
یہ بھی پڑھیں : خطے میں امریکی اڈوں پر سپاہ پاسداران کے شدید فضائی حملے
جنرل موسوی نے کہا کہ یہ امریکی جسارت کا جواب ہے اور ایران اپنی قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔


