فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا سید ظہیر شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ایڈووکیٹ غزنفر علی اور اظہر علی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں فلسطین، ایران اور لبنان کی بدلتی ہوئی صورتحال سمیت خطے کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں اسرائیلی یلغار اور گرفتاریوں کی مہم میں شدت
دونوں جانب سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، انسانی بحرانوں اور علاقائی استحکام کے مختلف پہلوؤں پر آراء کا تبادلہ کیا گیا۔


