مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج نے یلغار اور اشتعال انگیزی میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔
شمالی مغربی کنارے میں قابض افواج نے طولکرم کے شمال میں الشعراویہ علاقے کے قصبوں صیدا، علار اور عتیل پر دھاوا بولا۔ فوجی گاڑیاں مرکزی شاہراہوں اور رہائشی محلوں میں کھڑی کر دی گئیں جبکہ پیدل فوجی دستوں کی بڑی تعداد تعینات رہی۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی انتہا پسندوں کی مسجد اقصیٰ پر بڑے حملے کی تیاری کا خدشہ
بیت لحم میں قابض فوج نے شہر کے مغرب میں الدوحہ قصبے پر یلغار کی، بلقیس شادی ہال کے قریب پوزیشنیں سنبھال لیں اور مرکزی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج نے العیزریہ کے علاقے المشتل سے محمد ابو غالیہ کو اغوا کر لیا جبکہ عطروت بستی کے قریب بیت حنینا میں دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
یہ کارروائیاں مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت اور گرفتاریوں کی مسلسل مہم کا حصہ ہیں۔


