اسرائیلی پارلیمنٹ نے حماس کے ‘ایلیٹ فورس’ کے لیے خصوصی فوجی عدالت منظور کر لی

اسرائیلی پارلیمنٹ نے حماس کے ایلیٹ فورس کے لیے خصوصی فوجی عدالت منظور کر لی

اسرائیلی پارلیمنٹ نے حماس کے مبینہ ‘ایلیٹ فورس’ کے ارکان کے لیے ایک خصوصی فوجی عدالت قائم کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ بل مذہبی صیہونیت پارٹی کے قانون ساز سِمچا روتھ مین اور یسرائیل بیتینو پارٹی کے یولیا مالینوفسکی نے پیش کیا تھا۔

بل کو 93 ووٹوں سے منظور کیا گیا، اس کے خلاف کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کا آپریشنل زون بڑھا دیا گیا، ایران کا بڑا اقدام

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق یہ نئی قانون سازی ‘بے مثال مقدمات’ چلانے کے لیے استعمال ہوگی۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بتاتی ہیں کہ اسرائیلی جیلوں میں 9600 سے زائد فلسطینی قیدی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان قیدیوں پر تشدد، بھوک، جنسی زیادتی اور طبی عدم توجہ کے الزامات لگتے رہتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved